روزویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل ٹرانزیکشن کا اسٹرکچر منظور کرلیا۔ کمیٹی اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے لیے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دے دی گئی ۔
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی طویل مدتی لیزکی منظوری دی گئی،طویل مدتی لیزکےساتھ متعدد اختیارات کےساتھ جوائنٹ وینچر ماڈل کی منظوری دی گئی،اجلاس میں مالیاتی مشیر کے ذریعے3 تجاویز کاجائزہ لیا گیا اور روز ویلٹ ہوٹل کی مکمل فروخت کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایک سے زیادہ اختیارات کے ساتھ جوائنٹ وینچر کاجائزہ لیا گیا،اس آپشن کامقصد ملک کے لیے طویل مدتی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،سکول وین حادثے کا شکار ،ہسپتال لائے جانیوالے طلبا کی تعداد 40 ہوگئی