چینی فضائیہ چیف کی ایئر چیف سے ملاقات،علاقائی سلامتی،فضائی اشتراک پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی اور فضائی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ایئر چیف نے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات،سٹریٹجک ہم آہنگی اور امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر چینی جنرل کو پاک فضائیہ کے جدید ڈھانچے، جنگی تیاری اور آپریشنل حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی،لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارت اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
چینی وفد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پی اے ایف کے کردار اور قیادت کو سراہا،ملاقات میں پاک چین فضائی افواج کے درمیان تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک میں ساڑھے 11 ارب روپے قرض کا ریکارڈ گم ہونے کا انکشاف