ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے قرضوں کو سرمایہ کاری پر خرچ کرنے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے قرضوں کو منافع بخش سرمایہ کاری پر خرچ کرنے کا مطالبہ کردیا ،تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ملکی قرضوں کو بینکوں کے منافع پر خرچ نہ کیا جائے قرضوں کو غیر ضروری اخراجات کی بجائے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے۔
ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملکی قرضوں کے بہتر استعمال کے لیے بنیادی اصلاحات کی جائیں پاکستان کا 7.2 ٹریلین روپے کا قرضہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے، ملکی قرضے کو بینکوں کے منافع پر خرچ نہ کیا جائے قرضوں کو سرکاری اداروں کو سبسڈی فراہم کرنے پر ضائع نہ کیا جائے۔
تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے معاشی ماہرین بھی ای پی بی ڈی ٹی رپورٹ کی توثیق کر رہے ہیں، یو این ڈی پی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قرضوں کو سرمایہ کاری کی بجائے اخراجات پر استعمال کیا جارہا ہے، تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ حکومتی قرضوں کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر کو قرض نہیں مل رہا ہے، پاکستان جی ڈی پی کا 28 فیصد سالانہ قرضہ حاصل کر رہا ہے تاہم 28 فیصد قرضوں میں سے صرف 2 فیصد قرض ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہورہا ہے، پاکستان میں کاروباری لاگت 11 فیصد تک پہنچ چکی ہے، علاقائی ممالک میں کاروباری لاگت 5.5 فیصد پر ہے،صنعتوں کے مقابلے میں بینکوں کو گارنٹیڈ منافع دیا جارہا ہے قرضوں کو کاروباری سرگرمیاں بڑھانے اور برآمدات بڑھانے پر خرچ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 لاکھ سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز پر 20.79 فیصد ٹیکس لاگو، نئی پابندیاں لگ گئیں