عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طالبان رہنماؤں نےخواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف مزاحمت کرینگے، حافظ نعیم الرحمٰن