سٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالربھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 134 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں 1100ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں۔۔۔ ذمہ دار کون؟
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔