آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے چیف سیکرٹری کے اختیارات استعمال کرنا شروع کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کے اختیارات کو پامال کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے نائب علی بانبھن کو قیدیوں کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر فارغ کیا اور نائب علی بانبھن کو محکمہ داخلہ سندھ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئےجیل سپرنٹنڈنٹ حیدر آباد کا اضافی چارج ڈاکٹر شکیل احمد ارباب کے سپرد کر دیا،ڈاکٹر شکیل احمد ارباب نارا جیل حیدرآباد تعینات ہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔محکمہ داخلہ سندھ نے 18 گریڈ کے افسر کو عہدے سے ہٹانے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ18 گریڈ کے افسر کو چیف سیکریٹری ہٹا سکتا ہے ۔وزیر جیل خانہ جات کی ہدایت پر محکمہ داخلہ چیف سیکریٹری کو نوٹ بھیجے گا ، جس کے بعد چیف سیکریٹری کی منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا اورمحکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن 18 گریڈ کے افسر کو ہٹانے ،تبادلے، تعیناتی یا معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا ۔ محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات نے سروسز رولز کی خلاف ورزی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:750روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی آئندہ ہفتے ہوگی