دورہ سری لنکا: قومی کرکٹ ٹیم کولمبو روانگی کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئی

Jul 08, 2023 | 21:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں کولمبو روانگی کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی جہاں وہ سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج رات ساڑھے 10 بجے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوگی جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ذکاء اشرف کا بابر اعظم کو ٹیلیفون، ایشیاء کپ سے متعلق گفتگو کی

خیال رہے کہ قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ توقع ہے ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیاء کپ میں کامیابیاں سمیٹے گی۔

کپتان بابراعظم نے ذکاء اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کیلئے کوئی قصر نہیں چھوڑیں گے۔