ذکاء اشرف کا بابر اعظم کو ٹیلیفون، ایشیاء کپ سے متعلق گفتگو کی

Jul 08, 2023 | 15:20:PM
ذکاء اشرف کا بابر اعظم کو ٹیلیفون، ایشیاء کپ سے متعلق گفتگو کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ توقع ہے ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیاء کپ میں کامیابیاں سمیٹے گی۔

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ایشیاء کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی، بابر اعظم نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے  پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیاء کپ جیتا تھا، اس بار بھی ایشیاء کپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔

کپتان بابراعظم نے ذکاء اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کیلئے کوئی قصر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات ساڑھے 10 بجے سری لنکا روانہ ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔