پنوعاقل: پسند کی شادی نہ ہونے پر میڈیکل کے طالب علم نے خود کو آگ لگا لی

پسند کی شادی نہ ہونے پرمیڈیکل کے طالب علم نے خود کو آگ لگا لی

Jul 08, 2023 | 20:50:PM
پنوعاقل: پسند کی شادی نہ ہونے پر میڈیکل کے طالب علم نے خود کو آگ لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم بوزدار)پنوعاقل میں پسند کی شادی نہ ہونے پر میڈیکل کے طالب علم نے خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنوعاقل کے قریب میڈیکل کے سیکنڈ ایئر کے شاگرد کاشف چنہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو آگ لگا لی، نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران  جاں بحق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا ، نوجوان کا گمبٹ کی ہسپتال میں علاج  کیا جار ہا تھا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  نوجوان پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، والدین کے انکار پر نوجوان نے دل برداشتہ ہو خود سوزی کی ،نوجوان کی نعش کو تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کیا گیا جسے  قانونی کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔