عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

Jul 08, 2022 | 15:56:PM
وفاقی حکومت،عوامی سہولت،شہباز شریف،یوٹیلٹی سٹورز
کیپشن: عہدیدار اسٹورز پر تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے: ترجمان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوٹیلٹی اسٹورز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ عید کی خوشیوں کے دوران غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا اسکینڈل: فرح گوگی ایک اور مشکل میں پھنس گئی

ترجمان کا کہنا تھا ک ملک بھر کے عوام وفاقی حکومت کے ریلیف پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔

 ترجمان کے مطابق عہدیدار اسٹورز پر تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو رعایتی نرخوں پر ضروری اشیاء کی خریداری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

 یاد رہے 28 جون کو وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر خریداری کے لیے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

 یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی والی اشیاء خریدنے کے لیے خریداروں کو صرف کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، خریداروں کو ان کے نام سے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔