سلمان خان کےخاندان کے بعدوکیل کوسدھو موسے والا کے قاتلوں کی دھمکی

Jul 08, 2022 | 13:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان کےخاندان کے بعدوکیل کوسدھو موسے والا کے قاتلوں کی دھمکی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں نے سلمان خان کے وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جودھپورمیں سلمان خان کے وکیل کو موصول ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کا انجام بھی سدھو موسے والا ہوگا۔ خط کے آخر میں سدھو موسے والا کے قاتلوں لارنس بشنوئی اورگولڈی برار کے دستخط موجود ہیں۔

اس سے قبل سلمان خان اوران کے والد کو بھی موسے والا کے قاتلوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔