نجی کالج کے طلبا کی ہوائی فائرنگ۔۔ہلڑ بازی ...ویڈیووائرل

Jul 08, 2021 | 23:43:PM
نجی کالج کے طلبا کی ہوائی فائرنگ۔۔ہلڑ بازی ...ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) نجی کالج کےطلبا کی ہوائی فائرنگ کی ایک اورویڈیو منظر عام پر آگئی۔طلبا ایکسپو سنٹر کے قریب ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرتے رہے۔

 تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کےآخری روز طلبا ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ طلبا کی ایکسپو سنٹر کے قریب ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ویڈیو منظر عام پر آئی گئی ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


واضح رہے لاہور شہر میں جرائم کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ۔ ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کی جاتی ہے جس سے خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کی فوری رہائی کا حکم