عید کیلئے الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس کے ڈراما ہالز کی بولی مکمل

Jul 08, 2021 | 22:28:PM
عید کیلئے الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس کے ڈراما ہالز کی بولی مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور آرٹس کونسل کے الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس کے ڈراما ہالز کی بولی عید الاضحی کے لئے بولی میں دس سے زائد پرڈیوسرز کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق الحمرا آرٹ سینٹر کے ہال ون کو عید کے لئے پرڈیوسر مقصود ججا اور علی سعد نے مشترکہ طور پر پانچ لاکھ کی بولی میں لیا۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال ون کو پروڈیوسر عابد بھٹی نے چار لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں لیا۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال ٹو کو پرو ڈیوسر ایم اے ٹھاکر نے تین لاکھ روپے کی بولی میں لے لیا۔الحمرا آرٹ سینٹر مال روڈ ہال ٹو کی بولی ہی نہیں ہوئی۔ سبھی پروڈیوسرز ایڈوانس کرایہ اور بولی کی رقم دے کر عید پر ڈراما کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا