ظلم کی انتہا ہوگئی: 70سالہ بزرگ کا نہاناجرم بن گیا

Jul 08, 2021 | 12:01:PM
 ظلم کی انتہا ہوگئی: 70سالہ بزرگ کا نہاناجرم بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)با اثر افراد نے 70 سالہ بزرگ کو نہانے سے منع کیا،لاٹھی سے تشدد کر کے پسلیاں توڑ دیں ایک آنکھ ضائع کر کے بینائی سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی تشدد کیا گیا متاثرہ مریض الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔بزرگ کے بیٹے نے بتایا کہ ہم بھوانہ کے رہائشی ہےمیرے والد 70 سالہ منشاء ریڑھی پر قلفی فروخت کرتے ہیں ڈاکٹر ارشاد کے کارخانہ میں نہانے گئے جہاں فلک شیر نے انہیں نہانے سے منع کیا۔

فلک شیر جپہ نے لاٹھی سے وار کرکے جسم کے مختلف حصوں پر وار کیا اورپسلیاں توڑ دیں لاٹھی آنکھ میں لگنے کے سبب ضائع ہوگئی اعلی حکام واقعہ  کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔ڈاکٹر وقاص آئی وارڈ  کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آنکھ بہت زیادہ متاثر ہوئی ہےآپریشن کرنے لگے ہیں جس کے بعد پتہ چلے گا کہ بینائی واپس آسکتی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی،سائرہ بانو