اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان سے گفتگو ، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جاری دوطرفہ روابط اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور حالیہ عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دونوں راہنماؤں نے 10 جنوری 2026 کو جدہ میں منعقد ہونے والے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات پروشوں سے تعلق رکھنے والے 34 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا