عوام کیلئے خوشخبری! سونا مزید سستا، قیمت اور کتنی گرگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 438ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 600روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 66ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے گھٹ کر 3لاکھ 99ہزار 658روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے کی کمی سے 8ہزار 125روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 203روپے کی کمی سے 6ہزار 915روپے کی سطح پر آگئی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شب معراج پر تعطیل کا اعلان
سی سی پی کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔
پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا،ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔