آرمی چیف کی بحرینی قیادت سے ملاقاتیں، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Jan 08, 2024 | 19:36:PM
آرمی چیف کی بحرینی قیادت سے ملاقاتیں، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
کیپشن: فوٹو آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے شاہ حمادبن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ سے ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچے، جہاں آرمی چیف نے بحرین کے شاہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں کیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرینی قیادت نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔

 پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ 

نیشنل گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل عاصم منیر نے انسداد دہشتگردی تربیتی مشقیں بھی دیکھیں۔

بحرین کے فرمانروا نے آرمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے نوازا۔آرمی چیف کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔