بوائے فرینڈ سے علیحدگی ۔۔شمیتا سین نےاہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Jan 08, 2022 | 15:52:PM
بوائے فرینڈ سے علیحدگی شمیتا نے وجہ بتا دی
کیپشن: شمیتا سین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     ( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ جہاں عزت نہیں رہتی وہاں محبت کا کوئی مطلب باقی نہیں رہتا، میں عزت کو ہمیشہ پیار سے اوپر رکھتی ہوں۔

بھارت کی پہلی مس ورلڈ شمیتا سین نے  اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں  مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے نزدیک عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، میں پیار کے مقابلے میں عزت کو اوپر رکھتی ہوں۔

اداکارہ نے کتابوں اور فلموں میں دکھائے جانے والے غیر حقیقی پیار پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ روہمن اور میرے درمیان ایک لمبے عرصے سے جو رشتہ تھا وہ ختم ہوچکا لیکن پیار برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی نامعلوم خاتون کیساتھ تصاویر وائرل۔۔صارفین تشویش میں مبتلا

سشمیتا سین نے مزید کہا کہ جب بھی میری موٹیویشن کم ہونے لگتی ہے تو میں ایسے لوگوں کو سنتی ہوں جس سے میرے اندر تبدیلی آ جاتی ہے۔میں ہمیشہ متاثر کن شخصیات کو سننا اور ان لوگوں کی حقیقی زندگی پر بنی دستاویزی فلمیں دیکھنا  پسند کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کا زبردست ڈانس۔۔ دیکھنے والے حیران۔۔ویڈیو وائرل
 واضح رہے کہ حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کی خبروں پر ردِ عمل دے کر اس کی غیر واضح طور پر تصدیق کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر روہمن شال کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم پہلے بھی دوست تھے اور اب بھی دوست ہیں۔