ثانیہ مرزا کی کینگرو کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی 

Jan 08, 2022 | 12:08:PM
ثانیہ مرزا ، سلفی
کیپشن: ثانیہ مرزا کی گدھے کیساتھ سیلفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی کینگرو کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر کو تحفہ بھیج دیا
 ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے،اس تصویر میں انہیں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک اور کچھ دوستوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم اس سیلفی میں مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اس میں ایک کینگرو بھی نظر آرہی ہے کیونکہ انہوں نے یہ سیلفی اس کینگرو کے ساتھ ’کلی لینڈ وائلڈ لائف پارک‘ لی تھی۔ثانیہ مرزا نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سیلفی لینے کیلئے کینگرو کا شکریہ۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ کوبہت پسند کیا گیا جبکہ ایک یوکرینین ٹینس کھلاڑی نادیہ کیچنوک نےتو سٹار ایتھلیٹ کی اس پوسٹ پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کینگرو کی سیلفی لینے کی صلاحیت کی تعریف بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ٹیسٹ کے دوران رشوت کی پیشکش ۔۔شین وارن کے الزامات نے تہلکہ مچا دیا