سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر کو تحفہ بھیج دیا

Jan 07, 2022 | 22:15:PM
فاسٹ بائولر حارث رئوف، دھونی، شرٹ، تحفے
کیپشن: سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے اپنی 7 نمبر کی شرٹ تحفے میں دے دی۔
حارث رؤف ایم ایس دھونی کی جانب سے تحفے میں ان کی شرٹ پاکر خوش ہوگئے۔قومی فاسٹ باولر نے دھونی کی آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی 7 نمبر کی شرٹ پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔
حارث رؤف کاکہنا تھا کہ لیجنڈ اور کیپٹن کول ایم ایس دھونی نے خوبصورت تحفے کا اعزاز بخشا ہے۔اس کے علاوہ حارث نے سپورٹ کرنے پر ایم ایس دھونی کی فرنچائز ٹیم کے منیجرکا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون نے تباہی مچا دی۔۔سکولز بند ہوں گے یا نہیں؟؟سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ