پاکستان میں ٹیسٹ کے دوران رشوت کی پیشکش ۔۔شین وارن کے الزامات نے تہلکہ مچا دیا

Jan 07, 2022 | 15:44:PM
شین وارن الزام
کیپشن: شین وارن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے انکشافات ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کے دوران مجھے دو لاکھ چھہتر ہزار ڈالر کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت کو شکست۔۔ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز برابر کردی
تفصیلات کے مطابق شین وارن نے اپنے متعلق ایک ڈاکومنٹری میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے ایک انکشاف کیا کہ یہ1994کی بات ہے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوران خراب گیند بازی کرنے پر انہیں دو لاکھ چھہتر ہزار ڈالر کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔ شین وارن نے کہا کہ میں یہ پیشکش سن کر حیرت زدہ رہ گیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ اس واقعے کے حوالے سے میں نے قومی کوچ باب سمپسن کو بھی آگاہ کیا تھا انہوں نے میچ ریفری سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا اس میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے ایک سوساٹھ رنز چاہئیں تھے جبکہ آسٹریلیا کو سات وکٹیں چاہئیں تھیں۔ ان کا کہناتھا مجھے کہا گیا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ جب پاکستان ہار جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے ؟؟ اگر ہم ہار گئے تو ہمارے گھر جلادیئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:
سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے نیا قانون متعارف کرادیا