سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے نیا قانون متعارف کرادیا

Jan 07, 2022 | 13:04:PM
نیا قانون متعارف
کیپشن: آئی سی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر نیا قانون لاگو کردیا۔ سلو اوور ریٹ پر ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق دونوں اننگز میں اخری اوور کی پہلی گیند مقررہ وقت کے اندر پھینکنا ضروری ہو گا

مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہ ہونے پر دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم ہو جائے گا، قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشز سیریز ۔۔۔انگلش کرکٹر نے مداح کو گنجے سر آٹوگراف دیدیا