ایشز سیریز ۔۔۔انگلش کرکٹر نے مداح کو گنجے سر آٹوگراف دیدیا

Jan 06, 2022 | 14:26:PM
گنجے سر ، آٹوگراف
کیپشن: انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ آٹوگراف دیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگلش کرکٹر نے ایشز سیریز کے دوران گنجے مداح کی خواہش کوپورا کرتے ہوئے گنجے سرپر ہی آٹو گراف دیدیا ۔
یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران ایک مداح نے انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ سے آٹوگراف لینے کے لیے انہیں پین تھمایا تو انہوں نے مداح کے گنجے سر پر ہی آٹوگراف دے دیا۔آٹو گراف کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ۔ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک لیچ فیلڈنگ کے دوران باو¿نڈری کے قریب موجودتھے کہ اچانک ایک مداح ان کی طرف بڑھا۔

مداح نے کرکٹر کو پین پکڑایا اور آٹو گراف کیلئے سرآگے کیا اسپنر نے انکے گنجے سر آٹو گراف دیئے ۔ اسپنر جیک لیچ کا یہ انداز گراونڈ میں لائیو دِکھایا گیا پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ ۔۔۔شاہد آفریدی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا