سوتیلی بیٹی سے زیادتی۔۔ظالم باپ کیخلاف عدالت کا بڑا فیصلہ

Jan 08, 2022 | 12:07:PM
اسلام آباد  ، عدالت ، سوتیلی بیٹی، زیادتی ،ملزم  ، ضمانت خارج 
کیپشن:   اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد  کی سیشن عدالت نے سوتیلی بیٹی کو  زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم  نسیم کی ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا ملزم نے اپنی سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا، ملزم محمد نسیم صبح سے نہ خود پیش ہوا نہ اپنے کونسل کو پیش کر سکا، ملزم درخواست ضمانت پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔ عدالت نے ملزم باپ  کی ضمانت خارج کردی۔

خیال رہے کہ ملزم  کے خلاف اس کی اہلیہ  نے مقدمہ درج  کروانے کےلئے درخواست دائر کی تھی ،ملزم محمد نسیم کے خلاف تھانہ کھنہ پولیس نے یکم دسمبر کو مقدمہ درج کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:  مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگا کر نرس نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل