مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگا کر نرس نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Jan 08, 2022 | 11:41:AM
ہسپتالوں ، مریض علاج ،سکھر ، سول ہسپتال ، جعلی نرس، ملزمہ ،پولیس 
کیپشن:  جعلی نرس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہسپتالوں  میں مریض علاج کےلئے جاتا ہے  مگر ہر ایک قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی،سکھر کے سول ہسپتال میں جعلی نرس بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو  انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر سول ہسپتال انتظامیہ نے ملزمہ کو ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور  اطلاع دی جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی آپریشن کیلئے ہسپتال میں داخل تھی اس دوران ملزمہ نے اسے انجیکشن لگا کر لوٹنے کی کوشش کی جو ہسپتال انتظامیہ نے ناکام بنادی،پولیس کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی جعلی نرس بن کر ایک خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگا کر سونے کی بالیاں چوری کرچکی ہے،  ملزمہ کے قبضے سے نشہ آور انجیکشن اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں،ملزمہ کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عدت پوری کئے بغیر دوسری شادی۔۔بڑا فیصلہ آ گیا