پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے منگنی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے زوئیہ کریم کے ساتھ اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
منگنی کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں کی نے شرکت کی،تقریب میں روایتی رسومات اور خوشیوں بھرے لمحات دیکھنے کو ملے، جو ظاہر کرتے ہیں کہ جوڑا اس خاص موقع کو اپنے پیاروں کے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا،مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
طلحہ انجم نے دونوں خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی شوبز شخصیات بسنت کی تقریبات پر شدید تنقید کی زد میں