ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دیدی

Feb 08, 2026 | 15:07:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں انگلیلنڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4رنز سے ہرادیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ، نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔

 انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 55 اور ہیری بروک نے شاندار 53 رنز کی اننگ کھیلی۔

نیپال کی جانب سے کوشل بورٹل نے 29 ، روہٹ پاڈل 39 ، دیپندرا سنگھ 44 اور لوکیش بام نے 39 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کے لیام ڈاوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سےہرادیا