عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک کرانے کا آج آخری روز

بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کرسکیں گے،ترجمان وزارت مذہبی امور

Feb 08, 2026 | 10:05:AM
 عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک کرانے کا آج آخری روز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)عازمین حج کے لیے بائیومیٹرک کرانے کا آج آخری روز ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ بائیومیٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کرسکیں گے، موبائل ایپ سعودی ویزا بائیوکےذریعےگھربیٹھےبائیومیٹرک کرائی جاسکتی ہے،عازمین حج کی سہولت کےلیے تاشیرسینٹرز بھی آج شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
وزارت مذہبی امور کےمطابق رش سےبچنے کے لیےسعودی ویزا بائیو ایپ سے ہی فنگر پرنٹس مکمل کریں، بائیو میٹرک کرائے بغیرپاسپورٹ پر حج ویزا نہیں لگےگا،80 برس سے زائد عمر کے عازمین  کوبائیومیٹرک سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی گیس کی فراہمی بندرہے گی؛صارفین کیلئے اہم خبرآگئی
ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 80 برس سے زائد عمر کے عازمین کاچہرہ اورفنگر پرنٹس اسکین نہیں ہوں گے،پاسپورٹ اسکین ہونےکی تصدیقی ای میل ان باکس میں موصول ہوگی،پراسیس مکمل کرنے کے بعد رسید حاصل کریں۔