سوئی گیس کی فراہمی بندرہے گی؛صارفین کیلئے اہم خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کوگیس کی فراہمی آج صبح 8بجے سے معطل کردی گئی۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق یہ فیصلہ موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر کیا گیاہے جس کے تحت صنعتی صارفین بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنزبشمول آر ایل این جی پر چلنے والوں کو پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق کسی گھریلو صارف کو گیس پریشر کی کوئی شکایت درپیش ہو تو براہ مہربانی ہماری 24 گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن 1199 پر اپنی شکایت کا اندراج کرائے، ہمارا مستعد عملہ ہر شکایت کا فوری طور پر ازالہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک: دنیا بھر میں سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق معمول کی روزانہ کی بنیاد پر گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔