خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں:مفتی تقی عثمانی

Feb 08, 2026 | 10:01:AM
خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں:مفتی تقی عثمانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدرمولانا انوار الحق، ناظم اعلٰی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اوردیگر نے اسلام آباد امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا_

 مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ دین اسلام بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ، مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں۔

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا اس خونریز اور ظالمانہ کارروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک: دنیا بھر میں سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے_