عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرا دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی پر یک زبان ہو کر مذمت کی ضرورت ہے،ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں، قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے،ہم ایسے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی،اراکین کو دعوت نامے ارسال
یاد رہےکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے اسکے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔