کیا برسوں کے بچھڑے مہاکمبھ میلے میں مل گئے؟  

Feb 08, 2025 | 14:54:PM
کیا برسوں کے بچھڑے مہاکمبھ میلے میں مل گئے؟  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )بھارت کے لیجنڈری سپر سٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔

بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

 مزید پڑھیں:امیتابھ بچن کے نئے پیغام نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے ہوئے کیپشن میں مشہور گانے کے بول بھی لکھے کہ ’’کب کہ بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے‘‘۔

لیکن یہ صرف ان دونوں شخصیات کے مداحوں کے دل کی آواز تھی۔ ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ مہاکمبھ میلے میں شرکت کے دوران امیتابھ بچن اور ریکھا کی یہ تصاویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا کارنامہ تھا، جس نے حقیقی زندگی میں ایک نہ ہونے والی اس جوڑی کو اس طرح ملا دیا۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان کا نیا روپ، ساڑھی میں ایسا انداز جس نے مداحوں کو حیران کر دیا

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں امیتابھ اور ریکھا کو پریاگ راج میں منعقدہ مہاکمبھ میلے کے موقع پر پانی میں ڈبکی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصویر بظاہر حقیقی لگتی ہے، لیکن فیکٹ چیک کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہے۔