این اے 44  کے 39 پولنگ سٹیشز کا رزلٹ ، علی امین گنڈا پور اور مولانا فضل الرحمان میں تگڑا جوڑ

Feb 08, 2024 | 22:09:PM
این اے 44  کے 39 پولنگ سٹیشز کا رزلٹ ، علی امین گنڈا پور اور مولانا فضل الرحمان میں تگڑا جوڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے  انتخابی نشان ’بلا‘ چھن جانے کے بعد ان کے حمایتی آزاد  امیدوار مختلف  نشانوں پر  انتخابی دنگل میں  اترے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 358 میں  سے 39 پولنگ سٹیشنزکا رزلٹ  آ گیا ہے ، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  4 ہزار 200 ووٹ لے کر آگے  ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  علی امین گنڈا پور  3 ہزار 300 ووٹ لے کر پیچھے ہیں ۔ 

نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )