این اے 166 اوچ شریف، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کنول شوذب آگے

Feb 08, 2024 | 20:01:PM
این اے 166 اوچ شریف، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کنول شوزب آگے
کیپشن: کنول شوذب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہورہے ہیں۔

قومی اسلمبلی کے حلقے این اے 166 اوچ شریف کے 5 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونیوالے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کنول شوذب 1176 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم سید علی حسن گیلانی 694 ووٹوں کیساتھ دوسرے، پاکستان مسلم لیگ ن کے مخدوم سید سمیع گیلانی 392 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نواب بہاول عباسی آزاد امیدوار کی حیثیت سے 259 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔

(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں، یہ اعداد و شمار مکمل نہیں ہیں)