شاہینوں کا شہر سرگودھا کس کا؟نتائج سامنے آ گئے 

Feb 08, 2024 | 18:53:PM
شاہینوں کا شہر سرگودھا کس کا؟نتائج سامنے آ گئے 
کیپشن: ووٹوں کی گنتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرگودھا کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا کے پانچوں قومی اسمبلی کے حلقوں سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آ رہے ہیں۔

 اب تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سرگودھا سےمسلم لیگ ن کے امیدوار مختیار احمد بھرتھ 15500 سو ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہارون احسان 11200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اب تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 83 سے تحریک انصاف کے آسامہ میلہ 32 ہزار 180 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا 22 ہزار 5 سو 86ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اب تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 84 سے تحریک انصاف کے شفقت حسین ایڈووکیٹ 28 سو ووٹ لے کر آگے 

جبکہ لیگی امیدوار ڈاکٹر لیاقت علی خان 24 سو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اب تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 85 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار خدا داد 22 سو ووٹ لے کر پہلے نمبر پر 

سرگودھا جبکہ ن لیگ کے زولفقار علی بھٹی 18 سو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 86 کی بات کی جائے لیگی امیدوار سید جاوید حسین شاہ 29 سو ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار مقداد بلوچ 2680 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں۔