جھنگ کے پولنگ سٹیشن پردھاوا، نامعلوم افراد بیلٹ بکس اٹھا کر فرار

Feb 08, 2024 | 17:13:PM
جھنگ کے پولنگ سٹیشن پردھاوا، نامعلوم افراد بیلٹ بکس اٹھا کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ بکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔

 جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریذائیڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشن پر پہنچ گئی۔

پریذائیڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور بکس میں 500 سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں ؛ میں سمجھتا ہوں الیکشن نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے, حمزہ شہباز