ووٹ لوگوں کا حق ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں: محسن نقوی

Feb 08, 2024 | 12:29:PM
ووٹ لوگوں کا حق ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ووٹ لوگوں کا حق ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آج پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور تمام حساس پولنگ سٹیشن پر کیمرے لگا دیئے گئے ہیں، ووٹ ڈالنا لوگوں کا حق ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اللہ خیر کرے گا، شہریوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ الیکشن کے نام پر مذاق ہو رہا ہے ؛ حافظ نعیم الرحمان