پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا۔۔امریکی رپورٹ جاری

Feb 08, 2022 | 22:53:PM
 کورونا۔روک تھام۔محکمہ صحت۔لیول تھری۔خدشات
کیپشن: پاکستان بھارت اور امریکا کے جھنڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کورونا کے پھیلاﺅ کی روک تھام میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ صحت سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی)نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں برقرار رکھا ہے جہاں کووِڈ 19 وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلاﺅ کے امکانات کم ہیں جبکہ بھارت کو لیول تھری میں رکھا ہے، اس کیٹیگری میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں کووڈ19کے پھیلاﺅ کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی)نے وبائی مرض کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کو لیول ون میں رکھا ہے جہاں کورونا سے متاثر ہونے کے خدشات سب سے کم ہیں۔ اسی طرح ایک اور جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش کو وائرس کے درمیانے درجے کے خطرے کے ساتھ لیول ٹو میں رکھا گیا ہے۔چین، برازیل، انگوئیلا، کوسوو، میکسیکو اور درجن دیگر ممالک لیول فور میں موجود ہیں جہاں انفیکشن کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔سی ڈی سی کی ہدایت میں ان امریکیوں کے لئے اہم معلومات بھی شامل ہیں جو وبائی امراض کے باوجود پاکستان کا سفر کرنا چاہتے ہیں، سی ڈی سی نے امریکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کا سفر کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے اور آپ کی ویکسین کووڈ 19ویکسینز کے ساتھ اپ ڈیٹ ہے۔سی ڈی سی کا اپنی ہدایات میں مزید کہنا تھا کہ اگرچہ آپ اپنی کووڈ 19 ویکسینز کے ساتھ اپ ڈیٹ ہیں، تب بھی آپ کو اس سے متاثر ہونے اور پھیلانے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، دوسال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر شخص کو بند عوامی مقامات پر ٹھیک طریقے سے فٹ ماسک پہننا چاہئے۔سی ڈی سی نے دوسرے ممالک کا دورہ کرنے والے افراد کو مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ تمام سفارشات اور ضروریات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی ۔
 یہ بھی پڑھیں۔آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری۔۔قیمت اتنی کم ۔۔خریدےگا اب ہر کوئی