گرڈ سٹیشنزکی مرمت، کراچی میں گھنٹوں بجلی بند رہے گی

Dec 08, 2025 | 22:45:PM
گرڈ سٹیشنزکی مرمت، کراچی میں گھنٹوں بجلی بند رہے گی
کیپشن: بجلی کی بندش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر ،رواں ماہ شہر میں بڑے پیمانے پر گرڈ سٹیشنز پر مرمت کا کام کیا جائے گا۔رواں ماہ تقریبا 350 فیڈرز پر سالانہ مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کی جائے گی ۔مرمت کے نام پر شہر کے تقریبا ًہر علاقے میں بجلی بند ہوگی۔

کے الیکٹرک نے اعلامیہ میں شہر میں 20 فیصد گرڈ سٹیشنز  پر مرمت کا اعلان کیا ہے ۔کے الیکٹرک کے مجموعی طور پر 74 میں سے 14 گرڈ سٹیشنز پر سالانہ مرمت کا کام کریگی۔کے الیکٹرک کے موجودہ فیصلے سے لاکھوں صارفین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہونگے۔

کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ہائی وولٹیج سسٹم کی کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے سالانہ مینٹیننس ضروری ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کلفٹن، ایئرپورٹ-2، ولیکا، نارتھ کراچی اور سرجانی گرڈمیں مینٹیننس شیڈول جاری کردیاگیا۔ہسپتال، عزیز آباد، فیڈرل A/B، PRL، ایئرپورٹ-1 اور گھارو گرڈ اسٹیشنز  پر مرمتی کام ہوگا۔الینڈر روڈ اور لیاقت آباد گرڈ سٹیشنز بھی متاثر ہونگے ۔

ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا ہے کہ چند علاقوں میں عارضی بجلی تعطل کا امکان ہے، لوڈشیڈنگ قرار دینا درست نہیں ہے ۔مینٹیننس مستقبل میں مستحکم بجلی فراہمی کیلئے ضروری ہے ۔صارفین شیڈول کیلئے کے الیکٹرک  ویب سائٹ اور لائیو ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔