امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کو پاکستان کے خصوصی صنعتی وزراعت ،بجلی پیکج کے متعلق بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر نے امریکہ سے IMFاور دیگر ڈیویلپمنٹ پارٹنر ز کے ساتھ پاکستان کے بجلی شعبے گروتھ کے حوالے سے موجود رکاوٹوں کو دور کرنے میں کرادار اداد کرنے کی درخواست کی۔
اس موقع پر اویس لغاری نے کہا کہ امریکہ ہمارے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارنٹرز کے ساتھ بجلی کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، حال ہی میں انڈسٹری اور زراعت کیلئے اضافی بجلی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اضافی بجلی پیکیج گرین فیلڈ انڈسٹری کیلئے بھی بہت ضروری ہے ، ہم اس وقت صنعتوں پر پڑنے والے کراس سبسڈی کے بوجھ کا اور اس کے تدارک کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں ۔
اویس لغاری نے امریکی سرمایہ کاروں کو ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،امریکی قائم مقام سفیرنٹیلی بیکر نے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے درخواستوں کی دوبارہ جانچ پڑتال ہوگی