مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل، نتائج جاری

Dec 08, 2025 | 18:26:PM
مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل، نتائج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)مرکزی مسلم لیگ کراچی  انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ، نتائج جاری کر دیئے، شہر بھر کی 28 یوسیز میں ہونے والے ان انتخابات میں 78 امیدواروں نے حصہ لیا ،سب سے زیادہ ووٹ صفورہ ٹاؤن کی یوسی 1عباس ٹاون کے امیدوار یونس راجپوت نے 1035ووٹ حاصل کئے۔
  تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم صدر سندھ  کا کہنا ہے کہ کارکنان کو اپنی قیادت خود منتخب کرنے کا حق دینا حقیقی عوامی جماعت ہونے کی مثال ہے۔ مرکزی مسلم لیگ موروثیت نہیں بلکہ اہلیت کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے۔ ندیم اعوان  صدر کراچی  نےکہا کہ مرکزی مسلم لیگ کے عوامی اقدامات دیگر جماعتوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔پہلا مرحلہ  شفافیت کے ساتھ مکمل ،جبکہ دوسرے مرحلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی  انٹرا پارٹی الیکشن  کےنتائج  کے مطابق صفورہ ٹاؤن یوسی 1 عباس ٹاؤن سے یونس راجپوت 1035 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب ہوئے ، جبکہ سہراب ٹاؤن یوسی 4ایوب گوٹھ سے محمد منشاء573 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،گلشن ٹاؤن یوسی 6 میٹروول سے محمد سرور556 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،جبکہ یوسی 7شانتی نگر سے محمد عرفان130 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،لیاقت آبادیوسی4 ابن سیناسےمحمد نعمان گزدر78 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،ناظم آبادیوسی1پاپوش نگرسےمحمد ارشد91 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،نارتھ ناظم آبادیوسی6سخی حسن  سےمحمد نعمان259 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،نیو کراچی یوسی11حکیم احسن سے شمیم احمد انصاری290 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،گلبرگ یوسی6عزیز آبادسےصفدر خان174 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،ماڈل کالونی یوسی3 کھوکھراپارسےزبیر نیازی72 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،شاہ فیصل یوسی 5 گلزار کالونی  سےمحمد خالد ودھیو77 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،لانڈھی یوسی1 لیبر اسکوائر سےعاطف احمد117 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،لانڈھی یوسی6 فاروق ولازسے حبیب 76 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،ابراہیم حیدری ٹاؤن یوسی 2 شاہ لطیف ٹاؤن  سےسردار  سارب گجر225 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،ملیر ٹاؤن یوسی5 قائد آبادسےفراز محمود102 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،گڈاپ ٹاؤن یوسی4 گلشن حدیدسےاشفاق احمد59 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،ماڑی پور ٹاؤن یوسی 10 کیماڑی  سےعبدالحمید298 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،موریڑو میر بحریوسی 5 شیرشاہ  سےمحمد علی67 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،صدر ٹاؤن یوسی1 بھیم پورہ  سےعزیز بن عبدالستار80 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،صدر ٹاؤن یوسی9 صدرسےمحمد احمد وہرہ49 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،لیاری ٹاؤن یوسی2 بہار کالونی  سےعبدالوہاب44 ووٹ لیکر یوسی صدر منتخب،اورنگی ٹاؤن یوسی1 گلشن ضیا سےمحمد تقی الدین135 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،اورنگی ٹاؤن یوسی4 اورنگی نمبر5سے عبدالکریم162 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب ،منگھوپیریوسی9 خدا کی بستی سے محمد یاسر30 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،چنیسر ٹاؤن یوسی 5 منظور کالونی سےعبدالستار45 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،چنیسر ٹاؤن یوسی 6 اختر کالونی سےعمر رضوان190 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،چنیسر ٹاؤن یوسی 8 چنیسر گوٹھ سےمحمد عاقب شیخ287 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب،سی بی سی وارڈ10 گزری سےبہادر علی135 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر دفاع سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات،دفاع،ہوا بازی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال