کراچی:3خواتین کی موت میں بڑی پیش رفت، زہر دیئے جانے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِ شہوار)کراچی گلشن اقبال میں 3خواتین کی موت کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت،ماں بیٹی اور بہو کو زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطا بق زہر کے باعث تینوں خواتین کی موت ہوئی، بیٹے کی حالت غیر،ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایچ او گلشنِ اقبال نے کہا کہ ابتدائی طور پر چاروں افراد کو زہر دیا گیا ، خاندان والے تدفین کرنے کو بھی تیار نہیں تھے۔
ہم نے انہیں تدفین پر اصرار کیا، خاندان کی جانب سے عجیب باتیں کی جا رہی ہیں،یہ کالے جادو کا معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے
جاں بحق ہونے والی ماں،بیٹی اور بہو ہیں، جس شخص کی حالت غیر ہوئی اور جاں بحق عمر رسیدہ خاتون کا بیٹا تھا۔
جاں بحق خواتین کی شناخت ثمینہ عمر 52 سالہ،ماہا عمر 22 سالہ،ثمرین عمر 19 سالہ ہے جبکہ حالت ِ غیر شخصی کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی۔