ایکس نے حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

Dec 08, 2023 | 09:31:AM
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے معروف انفلوئنسر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے معروف انفلوئنسر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جب حریم شاہ کے پرفائیل کا وزٹ کیا تو انہیں علم ہوا کہ ایکس قوانین کی خلاف ورزی پر حریم کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر کے ایکس پر فالوورز کی تعداد تین لاکھ 73 ہزار ہے اور ان کی ٹویٹوں پر بہت رش لگتا تھا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور 

واضح رہے کہ حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔