’مائی بابو جی کے آشیرواد‘۔۔ فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

Dec 08, 2021 | 18:37:PM
مائی بابو جی کی آشیرواد ، ٹریلر
کیپشن: فلم’مائی بابو جی کی آشیرواد‘ کا پوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی بھوجپوری سنیما کے چاکلیٹی ہیرو پردیپ پانڈے چنٹو کی فلم ’مائی بابو جی کے آشیروادُ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ وائیڈ ریکارڈز کی پیشکش پردیپ پانڈے چنٹو کی آنے والی بھوجپوری فلم ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی، حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ، جسے ناظرین کافی پسند کر رہے ہیں، اس فلم کے ٹریلر میں پردیپ پانڈے، چنٹو سنچیتا بنرجی، کاجل یادو، اودھیش مشرا، سدھا جھا، انیتا راوت، کرن پانڈے اور کئی بڑے اداکار نظر آ رہے ہیں۔ورلڈ وائیڈ فلم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پردیپ سنگھ، پرتیک سنگھ ہیں جبکہ ڈائرکٹر رفیق لطیف شیخ ہیں۔پروڈیوسر پردیپ سنگھ اور پرتیک سنگھ نے بتایا کہ مائی بابو جی کے آشیرواد پوری طرح ایک خاندانی پس منظر کی کہانی ہے۔اپنے نام کے مطابق یہ ایک صاف ستھری تفریحی فلم ہے۔پردیپ پانڈے چنٹو کا کردار اور اس کا لُک کافی مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  الوداع کرکٹ۔۔کرس گیل ہوم گراؤنڈ جمیکا میں آخری میچ کھیلیں گے