سکول سے اغواء کے بعد بچے سےزیادتی۔۔ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں

Dec 08, 2021 | 14:20:PM
سکول،بچہ ،اغوا،بداخلاقی
کیپشن: سکول سے بچے کا اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی پولیس جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کرنے میں ناکام۔اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے اغواء کے بعد بچے کو  زیا دتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام

تفصیلات کے مطابق شالیمار پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو ملزموں  نے 15 سالہ ابراہیم کو سکول سے اغواء کیا۔اسلحہ کی نوک پر آنکھوں پر پٹی باندھی اور میرا بادی لے گئے۔وہاں ان کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔بچے کو برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور زیادتی کی۔جس کے بعددھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میں حسنین۔فیضان۔تنویر ملک سمیت دو نامعلوم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الہٰ دین کے حقیقی اُڑنے والے قالین پر شہری کے سیر سپاٹے۔۔ ویڈیو وائرل