اداکارہ حبا بخاری کی منگنی۔۔تصاویر وائرل

Dec 08, 2021 | 10:03:AM
حبا بخاری اور آریز احمد نے منگنی کرلی
کیپشن: حبا بخاری اور آریز احمد فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔

 متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حبا بخاری نے بھی پیا گھر سدھارنے کی تیاری کرلی ۔

 اداکارہ نے لمبے عرصے تک آریز احمد کیساتھ تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔آریز احمد کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی  گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

یہ بھی پڑھیں: تشدد کے واقعات۔۔بشریٰ انصاری نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

 انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔‘

 انسٹا پر اپلوڈ کی گئی اپنی منگنی کی چھٹی تصویر پر آریز احمد نے لکھا ہے کہ ’ہمارے رشتے کی شروعات کے لئے بسم اللّٰہ، چلو ہمیں ایک دوسرے کے لیے گھر بننے دو ۔‘

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی ہمشکل لڑکی۔۔۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل