عبداللہ طاہر کے قتل میں مدد کرنے والی دوسری عورت گرفتار 

Aug 08, 2026 | 19:34:PM
عبداللہ طاہر کے قتل میں مدد کرنے والی دوسری عورت گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)دو خواتین کی معاونت سے  عبداللہ طاہر کو قتل کیا گیا۔ 

 قتل کیس کی تفتیش سے یہ سامنے آیا ہے کہ  لاہور میں عبداللہ طاہر کو  قتل کرنے کا  منصوبہ دو خواتین کی معاونت سے مکمل ہوا ۔ خواتین شوٹرز گینگ کی سوشل میڈیا ٹولز  اور  ایپس کے ذریعے معاونت کرتی رہیں ۔

 پولیس ذرائع  نے بتایا کہ  مقتول کے ڈرائیور کو ٹریپ کرنے والی خاتون کے علاوہ دوسری لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ دونوں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اہم معلومات ملیں۔  حراست میں لی گئی دوسری خاتون پشتو زبان پر عبور رکھتی ہے۔دونوں خواتین کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریٹریوو کروایا جارہا ہے۔

خواتین نے ٹارگٹڈ کارروائی کی منصوبہ بندی اور مقاصد کے حوالے سے اہم لیڈز پولیس کو دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں:  مقتول میر رضا کے قاتلوں تک پہنچنے میں کون طاقت رکاوٹ؟

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا
ٹیگز: