لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 2 افراد جان  کی بازی ہار گئے

Aug 08, 2026 | 18:24:PM
لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 2 افراد جان  کی بازی ہار گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اصرار خان )لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 2 افراد جان  کی بازی ہار گئے ،ٹاؤن شپ، موچی پورہ قبرستان کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

 ایدھی ترجمان  کے مطابق متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، شناخت نہ ہو سکی،متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

ٹبی سٹی سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا شہری میو ہسپتال میں دم توڑ گیا،متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے، تاحال شناخت نہ ہو سکی،پولیس کارروائی کے پیش نظر دونوں میتیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :100 سے 40,000 روپے تک کے پرائز بانڈز! فائلرز اور نان فائلرز کیلئے بڑی خبر آگئی