بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( روزینہ علی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے، اس سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہونگی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے مستحکم اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل اور ایک تاریخی پیشرفت ہے، معاہدے سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ، خطے اور عالمی امن کے لیے تاریخی دستاویز ہے۔
بلاول بھٹو نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے اظہارِ ستائش بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لائیو نشریات میں نیوز اینکر سو گئی، ویڈیو وائرل۔۔!
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے مضبوط بنایا جائے گا اور تینوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف کوئی بھی مسلح حملہ تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔
اس تاریخی معاہدے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز (جمعے کو) مکہ مکرمہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر دستخط کیے۔