وزیراعظم ،صدرِ مملکت، وزیرداخلہ کادہشت گردوں کیخلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Aug 08, 2025 | 18:45:PM
وزیراعظم ،صدرِ مملکت، وزیرداخلہ کادہشت گردوں کیخلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف،صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  ژوب کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے 33دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

شہباز شریف  نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ژوب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کی جرأت، مہارت اور بروقت کارروائی قابلِ فخر ہے۔

 آصف علی زرداری  نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،پاکستانی سرزمین پر دراندازی کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا قلع قمع کرے گا، پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ژوب میں  دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں  خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی  نے کہا کہ  پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان کے   33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، فتنہ الہندوستان کے 33 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،  فتنہ الہندوستان کے   دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو  کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

محسن نقوی  نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور  کہا کہ قوم   سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے،قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے،  قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ